نئی دہلی،4/مئی (ایس او نیوز/پریس ریلیز) یکم جون 2023 بروز جمعرات مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء دہلی کی صدارت میں مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتحپوری چاندنی چوک میں جمعیۃ علماء دہلی کی عاملہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جسکا آغاز قاری محمد ساجد فیضی سکریٹری کی تلاوت قرآن مجید اور مفتی محمد قاسم قاسمی کےنعتیہ اشعار اور مولانا محمد فرقان قاسمی خازن جمعیۃ علماء دہلی کے سلام سے ہوا میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلٰی جمعیۃعلماء دہلی نے تفصیل سے روشنی ڈالی آج کی میٹنگ میں مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوا اور مختلف تجاویز منظور ہوئی
(1)تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں اوراصلاح معاشرہ کے لئے زیادہ سے زیادہ پروگرام منعقد کئے جائیں۔
(2)ضلعی یونٹوں کو خدمت خلق اور قوم و ملت کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم رول ادا کرنا ہوگا۔
(3)جمعیۃعلماء ہند صرف ایک مذہبی جماعت ہے جسکا مقصد ملک و ملت اور قوم کی فلاح و بہبود. تعلیمی بیداری. خدمت خلق. اصلاح معاشرہ. قومی یکجہتی وغیرہ کے لیے ماحول کو سازگار بنانے کیلئے جدوجہد کرنا ہے.
جمعیۃ علماء سے جڑا ہوا کوئی شخص اگرذاتی طور پر کسی سے کوئی معاملہ کرتا ہے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہے جمعیۃ کا اس سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی جمعیۃ اس کی ذمہ دار ہے بلکہ اپنے فعل وعمل کا ذمہ دار وہ خود ہے.
میٹنگ کے اہم شرکاء میں مولانا عبدالحنان قاسمی نائب صدر. مولانا محمد عمر قاسمی نائب صدر. قاری محمد دلشاد قمر مظاہری نائب صدر. مفتی نظام الدین قاسمی نائب صدر. مفتی اسرارالحق مظاہری ناظم. مفتی عبداللہ قاسمی ناظم. قاری اسرار الحق رکن عاملہ. مولانا محمد راشد قاسمی.چوہدری محمداسلام. مولانا انتظار حسین مظاہری. مولانا جمیل احمد قاسمی دوارکا. مولانا محمد ممتاز قاسمی. مفتی محمد شمیم قاسمی. مفتی محمد عیاض مظاہری. قاری عبدالرزاق. الحاج سلیم رحمانی.مفتی کفیل الرحمٰن. مولانا عبدالرشید. حافظ محمد یاسین. مولانا محمد شوکت مظاہری.حافظ محمدرئیس. حافظ محمد یامین.وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔